شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینئل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ ازیکا ڈینئل نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے ملک کے لیے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
Welcome Aboard & best of luck.
I must say that your vision & understanding of @PTIofficial was a pleasant surprise. https://t.co/iG0XkpaN1H— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 7, 2023
ازیکا ڈینئل کو علی زیدی نے گلے میں پی ٹی آئی کا پرچم پہنایا اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کرلی ہے۔
اداکارہ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد دی جارہی ہیں۔
#NewProfilePic pic.twitter.com/fDgxf6XM0J
— Azekah Daniel (@azekahdaniel1) May 7, 2023
واضح رہے کہ ازیکا ڈینئل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ازیکا ڈینئل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔