تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ازیکا ڈینئل نے ہمایوں سعید کو کیا مشورہ دیا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینئل نے ہمایوں سعید سمیت دیگر اداکاروں کو اہم مشورے دے دیے۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ ازیکا ڈینئل نے شرکت کی اور نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایکٹنگ سے قبل ٹیچر اور ایئر ہوسٹس رہ چکی ہیں۔

ازیکا ڈینئل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے کویت کی فلائٹ میں بادل گرجے اور فلائٹ میں ایسا لگا جیسے دھماکا ہوگیا ہو اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب یہ نوکری چھوڑ دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’وین مجھے لینے آئی اور میں نے منع کردیا وہ پھر مجھے لینے آئی میں ںے پھر منع کردیا پھر مجھے نوکری سے نکالے جانے کا نوٹس موصول ہوگیا۔

اداکارہ سے کہا کہ ان اداکاروں کو کوئی بھی مشورہ دینا ہے جن میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، فہد مصطفیٰ ودیگر شامل تھے۔

ازیکا ڈینئل نے ہمایوں سعید کو مشورہ دیا کہ اور اچھے پروجیکٹس بنائیں اور اس میں مجھے بھی کاسٹ کریں۔

انہوں نے فہد مصطفیٰ سے متعلق کہا کہ انہیں بالکل بھی مشورہ نہیں دوں گی بلکہ ان سے مشورہ لوں گی جبکہ فواد خان سے کہوں گی آئیں ہمارے ساتھ ٹی وی پر کام کریں۔

ازیکا ڈینئل نے کہا کہ معاف کردیں عدنان صدیقی کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتی ۔

واضح رہے کہ ازیکا ڈینئل اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘، ’بلا‘۔ اور ’چیخ‘۔ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -