جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آذربائیجان: تیل ڈپو میں دھماکے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 125 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

آذربائیجان میں تیل کے ڈپو میں دھماکے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 125 ہوگئی، سینکڑوں زخمی اب بھی اسپتال میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے ضلع نارگونو کاراباخ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ تیل ڈپو میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے یہ سینکڑوں زخمیوں کا اب بھی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کاراباخ کے افسران کی جانب سے منگل کی صبح تک 20 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی گئی تھی۔

متاثرین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اس علاقے کو چھوڑ کر جانے والے لوگ اپنی کاروں میں تیل ڈلوانے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

اس حوالے سے آرمینیا کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کاراباخ کے دارلحکومت اسٹیپاناکارٹ کےقریب ہونے والے دھماکے میں مارے گئے افراد کی لاشیں آرمینیا بھی لائی گئی ہیں۔

اس سے قبل منگل کو ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) نے کہا تھا کہ دھماکہ کے سبب سینکڑوں افراد جھلس گئے ہیں۔

واضح رہے کہ علاقہ میں تین دہائیوں تک علیحدگی پسندوں کی حکومت رہی۔ حالیہ دنوں میں نارگونو کاراباخ کے باشندے ہزاروں کی تعداد میں ہجرت کر کے آرمینیا جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں