جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

آذر بائیجان ورک ویزا کے لیے پروٹیکٹر فیس کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شہریوں کو آذر بائیجان کے ورک ویزا کے لیے پروٹیکٹر فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔۔

پاکستانی شہری ویزا پروٹیکٹر کے بعد درج ذیل فوائد سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، مکمل قانونی تحفظ اور ملازمت کے ملک میں پاک مشن سے مکمل تعاون کے حقدار ہوتے ہیں۔

اگر آجر ایف ایس اے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ملازمت والے ملک میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی، پاک ایمبیسی سے قانونی مدد لی جاسکتی ہے۔

آذربائیجان ویزا پروٹیکٹر کا عمل

اگر آپ نے براہ راست آذربائیجان میں ملازمت حاصل کرلی ہے تو تارکین وطن کے تحفظ کے لیے رجسٹریشن کے مراحل درج ذیل ہیں۔

آن لائن دستاویزات، ویزا، پاسپورٹ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہے۔‘ ملازمت کا معاہدہ یا معاہدہ جس پر آجر یا کسی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہوں۔

رجسٹریشن فیس کی رسید، ویلفیئر فنڈ کی رسید، امیگریشن پروموشن فیس، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے انشورنس کا سرٹیفکیٹ درکار ہوتا ہے۔

میڈیل فٹنس رپورٹ درکار ہوتی ہے جو مخصوص ملک کے منظور شدہ طبی مراکز سے ہو۔

پروٹیکٹر فیس آذربائیجان ورک ویزا

فروری 2025 میں آذربائیجان میں براہ راست ملازمت حاصل کرنے والوں کے لیے مجموعی فیس 9,200 روپے ہے۔ اس میں او ایف پی فنڈ کی مد میں 4,000 روپے، 2,500 انشورنس پریمیم، 2,500 روپے رجسٹریشن فیس اور 200 او ای سی فیس شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں