باکو/یریوان : آذربائیجان نے متنازعہ ریجن نگورنوکاراباخ کے مزید علاقوں کا کنٹرول حاصل کرکے قومی پرچم لہرا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیائی ملک آذربائیجان نے جنگ کے دوران آرمینیا کے زیر قبضہ متعدد علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا جو آرمینیائی فوج کی پسپائی کا واضح ثبوت ہے، آذری فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں آرمینیائی فوجوں میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے اور راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران آذربائیجان کی فوجی نے آرمینیا کے فوجی اڈوں، اسلحہ ڈپوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے، اس دوران آرمینیا کی فوج کا ایک بریگیڈ کمانڈر ہلاک جبکہ ایک کمانڈر شدید زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آرمینیا کے زیر کنترول جبرائل شہر کے بعض قصبوں میں آذری پرچم لہرا دیا گیا ہے جبکہ آذری فوج کی جانب سے آرمینی فوج کے فرار کے ویڈیو مناظر بھی جاری کیے گئے ہیں۔
آرمینیا اور آذربائیجان مذاکرات کے لیے تیار ہو گئے
یاد رہے کہ دو دن قبل اسلام آباد میں آذبائیجان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنز سمیر گلئیوف نے کہا تھا کہ آرمینیا نے پہلے جنگ کا آغاز کیا جس کے بعد ہم نے جوابی کارروائی کی، آرمینیائی جارحیت سے اب تک 31 شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، ہم نے گزشتہ 10 روز میں 1 شہر سمیت 26 علاقوں کو فتح کیا۔