تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

‘آذربائیجان کی فوج بڑی کامیابی سے آرمینیا کو نشانہ بنارہی ہے’

باکو: آذربائیجان کےملٹری اتاشی کرنل مہمان نوروز کا کہنا ہے کہ ہماری فوج انتہائی کامیابی سے آرمینیا کو نشانہ بنا رہی ہے، آرمینیا مسلسل جینواکنونشن کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملٹری اتاشی کرنل مہمان نوروز نے کہا کہ آرمینیا کا بنیادی مقصد شہری آبادیوں کو نشانہ بناکر دہشت پھیلانا ہے، آرمینیا مسلسل جینوا کنونشن کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

دریں اثنا آذربائیجان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنزسمیرگلئیوف کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آرمینیا نے آذربائیجان کے علاقوں پر گولہ باری کی، جواب میں آذربائیجان کو جوابی کارروائی کرنا پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ آرمینیائی جارحیت کے باعث 31شہری شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے، آرمینیا کی جارحیت میں آذربائیجان سالمیت کا دفاع کررہا ہے۔

وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے نگورنوکاراباخ ریجن کے تنازعے پر خونی جھڑپیں جاری ہیں، دونوں ممالک کی جانب سے متنازعہ علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے بھاری گولہ کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل آذربائیجان کی افواج کی جانب سے نگورنوکاراباخ ریجن کے مزید سات علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا تھا بعد ازاں آذربائیجان کے صدر باقاعدہ شہر جبرائیل پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -