جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آذربائیجان کی بڑی کامیابی، آرمینی فوج کو منہ کی کھانا پڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے اعلان کیا ہے کہ آذری فوج نے دشمن کے قبضے سے مزید علاقے آزاد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آذربائیجان کے سفیر نے بتایا کہ دشمن کے قبضے سے مزید 23 گاؤں کو آزاد کرلیا گیا ہے۔ علی علیزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں نعرہ بھی لکھا ‘آذربائیجان فوج زندہ باد!’۔

علی علیزادہ کا کہنا تھا کہ اذربائیجان کی فوج نے مقبوضہ ضلع کھوجلے، جبریلا، گوبدلیی، زنگیلان، فوزولی اور کھوجاوند سے 23 گاؤں کو ازاد کرایا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل گزشتہ روز ترکی نے اٹھائیس سال بعد آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے شُوشا کی آرمینی قبضے سے رہائی پر مسرت کا اظہار کیا اور ہرمشکل میں ساتھ دینے کا بھی عزم ظاہر کیا تھا۔

ترکی کے قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے فتح شُوشا کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ شُوشا آذربائیجان کا ہے، اللہ مبارک کرے، شن توپ نے بیان میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے اس بیان کی بھی یاد دہانی کروائی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اٹھائیس سال بعد شوشا میں اذان کی آواز گونجے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں