تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اظہرعلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرلیے اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے پانچویں کامیاب ترین ٹیسٹ کرکٹر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی آل ٹائم فہرست میں پانچویں کامیاب ترین ٹسیٹ کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

اظہر علی نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز حاصل کیا۔ ٹیسٹ میچ کے دوران جب وہ اپنے انفرادی اسکور 74 رنز پر پہنچے تو وہ یہ اہم سنگ میل عبور کرچکے تھے تاہم وہ اپنی اس اننگ کو طول نہ دے سکے اور مزید 4 رنز کے اضافے کے بعد 78 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

اظہر علی سے قبل صرف 4 بیٹسمین یونس خان ، جاوید میانداد، انضمام الحق اور محمد یوسف ہی 7 ہزار سے زائد رنز اسکور کرچکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے یونس خان نے 213 اننگز میں 10099، جاوید میانداد نے 189 اننگز میں 8832، انضمام الحق نے   198 اننگز میں 8829 اور محمد یوسف نے 156 اننگز میں 7530 رنز بنائے۔

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے 10 ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے 11 ٹیسٹ میچ کی 213 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ یونس خان نے 10099 رنز بنائے ہیں۔ جاوید میانداد نے 124 ٹیسٹ میچز کی 189 اننگز میں 8832 رنز، انضمام الحق نے 119 ٹیسٹ میچوں کی 198 اننگز میں 8829 اور محمد یوسف نے 90 ٹیسٹ میچز میں 156 اننگز سے مستفید ہوتے ہوئے 7530 رنز بنا رکھے ہیں۔

اظہر علی نے اپنے 94 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے اب تک 19 سنچریاں، 35 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں اور ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 302 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

واضح رہے کہ اظہر علی ،حنیف محمد، انضمام الحق اور یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔

دریں اثنا اظہر علی نے تیسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7 ہزار رنز لاہور میں مکمل کرنے کی خوشی ہے لیکن افسوس کہ لمبی اننگ نہیں کھیل سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں ایسا ہوتا ہے، کمنز اور اسٹارک نے عمدہ بولنگ کی، بدقسمتی سے بیٹرز سیٹ نہ ہوسکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی گئیں تاہم ایسی پچ پر رنز اتنی آسانی سے نہیں ملتے

Comments

- Advertisement -