منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اظہر علی نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیں۔

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں سے انہوں نے چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اظہر علی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں، جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لی گئی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے چند تصاویر شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا شاہ نے خانہ کعبہ کے صحن سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی تھی۔

تصاویر میں اشنا شاہ کو اسکارف اور حمزہ امین کو احرام پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں