راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار 185 رنز اسکور کرنے والے اظہر علی سے صحافی نے غیرمناسب سوال کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم کے سینئر بلے باز اظہر علی نے 361 گیندوں پر 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلی وہ 15 رنز کی کمی سے ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے۔
اظہر علی جب دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرنے کے لیے آئے تو صحافی نے ان سے پوچھا کہ سنچری ہمیشہ ریکارڈ کا حصہ بنتی ہے لیکن آپ کی اور امام الحق کی سنچری سے پاکستانی ٹیم کو کتنا نقصان ہوا اس کا اندازہ آپ نے لگایا ہے، امام سلو کھیلے، دو دنوں میں 476 اسکور کیے، آپ نے دلیرانہ انداز میں بیٹنگ نہیں کی۔
اس پر اظہر علی نے کہا کہ میرے خیال سے آپ نے کافی کمنٹ کردیا اس سوال میں ہی آپ کا جواب ہے۔
An interesting 'question' in today's press conference.
Azhar Ali understandably not impressed!#AUSvPAK | #Cricket pic.twitter.com/UE4xwGtGfy
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) March 5, 2022
قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ چاہتا تھا ڈبل سنچری اسکور کروں، اننگز پر بہت خوش ہوں، گیند ریورس ہورہا تھا اس لیے اسپنرز پر چانس لیا، آسٹریلوی بولرز نے ہمیں تیزی سے اسکور نہیں کرنے دیا۔
اظہر علی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی کرکٹر کی اننگز کی تعریف اور صحافی کے سوال پر تنقید کی جارہی ہے۔
Who made him a journalist
This is the same personhttps://t.co/Tx96010nQR— M Asim Ameer Khan (@itsasimameer) March 5, 2022
Such an awful question to ask to a person who scored a century and has always played with similar strike-rate throughout his career.
— Usman Jamil (@thtpakistaniguy) March 5, 2022
For Gutternolists : pic.twitter.com/O9cOBIVot2
— ZuNair🇵🇰 (@ZuNairSays) March 5, 2022
@AzharAli_ deserves all the respect in the world. He’s already such an underrated Test batter and still gets this to face? Unacceptable, He’s a national hero fgs!!
— TEAM SM 18 🇵🇰 (@SM18_squad) March 5, 2022