بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، اظہر علی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، ان کی بولنگ اور بیٹنگ اچھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سری لنکن کپتان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں پوری کوشش کریں گے کہ جو کمی ہے اسے دور کریں۔

اظہر علی نے کہا کہ خوشی ہے 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئی ہے اور گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہوئیں، آسٹریلیا میں ہم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے اب ہوم گراؤنڈ پر پوری کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں۔

اظہر علی نے کہا کہ کوشش کررہا ہوں کہ اپنی فارم بحال کرکے بڑا اسکور کروں، کپتان اچھا پرفارم کرے تو دیگر کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ہوتا ہے، پریشر کو ہینڈل کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا ہے ان کی بولنگ اور بیٹنگ اچھی ہے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈی مووتھ کرونا رتنے نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر بہت خوش ہیں، دس سال بعد آئے ہیں اچھا موقع ہے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

کرونا رتنے نے کہا کہ مکی آرتھر پہلے پاکستان کے کوچ تھے اب ہمارے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ ٹریننگ کرکے پاکستان کی ٹیم کو جاننے کا موقع ملا ہے، کوشش کریں گے اچھا پرفارم کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں