تازہ ترین

کیا بابر اعظم کی بات اظہر علی کے دل پر جالگی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی جذباتی انداز میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ،سابق کپتان نے 12 سال پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی اور انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

اظہر علی نے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 9 ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کی، ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری، ڈبل سنچری سمیت 19 سنچریاں بنائیں۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار 97 رنز بنائے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچویں بیٹر ہیں۔

سابق کپتان نے پاکستان کی جانب سے سنچریوں میں بھی پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

اظہر علی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان پر سوال یہ ہے پیدا ہوتا ہے کہ کیا انہیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بات بری لگی ہے؟

واضح رہے کہ بابر اعظم نے ملتان ٹیسٹ سے قبل کہا تھا کہ اظہر علی کو اپنے کیریئر سے متعلق فیصلہ خود کرنا ہے۔

دوسری جانب اظہر علی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کے کہنے پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا ہے، سیریز سے قبل ہی یہ فیصلہ کرچکا تھا۔

Comments

- Advertisement -