راولپنڈی: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ’دل دل پاکستان‘ نغمہ گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں وقفے وقفے سے بارش کی مداخلت نے کھلاڑیوں کو میدان سے دور رکھا تو کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ان لمحوں کو یادگار بنادیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو جاری کی جس میں فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے گٹار بجایا اور کپتان اظہر علی نے دل دل پاکستان گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپنر بلے باز شان مسعود بھی ملی نغمے سے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔
Captain @AzharAli_ singing as Pakistan team waits to leave for the ground. 💚💚🇵🇰#PAKvSL pic.twitter.com/husJw2o5Qi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2019
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اظہر علی کی آواز میں دل دل پاکستان گانے پر مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
ایک صارف راجہ عثمان ظہیر نے لکھا کہ یہ ہے میرا پاکستان اور اس کی خوبصورتی۔
Ye hai mera pakistan and iski khubsuriti
— Raja Osman Zaheer (@OsmanKayanii) December 14, 2019
ایک اور صارف نے لکھا کہ اچھا نغمہ گایا ہے لیکن پوری پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد اچھے گلوکار ہیں۔
Nice! But believe me, Sarfaraz is the best singer in Pakistan’s current cricket circles. Then comes Rauman Raees.
— Mr. Pakistan (@IamMrPak) December 14, 2019