تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اظہر اور عابد علی کی سنچریاں، پاکستان کے 4 وکٹوں پر 268 رنز

زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان ‏پر 268 رنز بنالیے، اوپنر عابد علی اور اظہر علی نے سنچریاں اسکور کیں۔

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ابتدا ‏میں ہی اسے عمران بٹ کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جو صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد عابد علی اور اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو ‏آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ پر 236 رنز جوڑ کر مجموعے کو 248  تک پہنچایا۔ ‏

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ‏ہے، اسی کے ساتھ تابش خان نے اپنا ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا ہے، تابش خان پاکستان کی جانب ‏سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے 245 ویں کھلاڑی ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فاسٹ بولر کو ڈیبیو کیپ دی، بیٹنگ کوچ یونس خان نے ‏تاریخی لمحے پر تابش خان کو گلے لگایا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

اظہرعلی نے ٹیسٹ کیریئر کی 18ویں سنچری اسکور کی وہ 126 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر ‏اعظم 2 اور فواد والم 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عابدعلی ٹیسٹ نے کیریئر کی تیسری سنچری ‏بنائی اور وہ 118 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Comments

- Advertisement -