قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بطور ہیڈ کوچ پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈ اظہر محمود ایونٹ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے بطور ہیڈ کوچ ٹیم میں شامل ہوں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ انتظامیہ کے مطابق ہیڈ کوچ جوہن بوتھا آسٹریلیا میں ہونے کی وجہ سے اس سیزن میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
بوتھا کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اظہر محمود نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 164 میچز کھیلے ہیں، اس کے علاوہ وہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز میں لیگ کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔
اظہر محمود پی ایس ایل ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹائٹل جیتنے والے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔
🚨 Azhar Mahmood is the new Head Coach of Islamabad United!
We welcome @AzharMahmood11 back to the #ISLUFamily. He was instrumental in @MultanSultans winning the title last season. He started his @thePSLt20 journey with #ISLU in PSL 1.
PR: https://t.co/itFiiBjZX1#UnitedWeWin pic.twitter.com/rcYOTuy8Kv
— Islamabad United (@IsbUnited) December 2, 2021
اظہر محمود نے 2016 سے 2019 تک پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہے، حال ہی میں انہیں 2021 کے موسم سرما میں انگلینڈ کی قومی ٹیم کے مشیر کے طور پر لیا گیا تھا، وہ دی ہندریڈ میں اوول انوینسیلبز کے بولنگ کوچ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
سابق بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھا۔
فرنچائز اور جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی میرے آبائی شہر ہونے کے ناطے میرے دل کے کافی قریب ہیں، یونائیٹڈ نے ہمیشہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاداب سے لے کر آصف علی اور حال ہی میں محمد وسیم سب نے اپنے کیریئر کا آغاز یونائیٹڈ سے کیا، یہ ناصرف مقامی کھلاڑیوں بلکہ کوچز کو تیار کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔