پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

اظہر محمود کے والد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کے والد انتقال کرگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے والد کے انتقال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا۔

انہوں نے قرآنی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ’بے شک ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اُسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے‘۔

اظہر محمد نے لکھا کہ ’میرے پیارے والد محمد اسلم ساغر کا انتقال ہوگیا ہے‘۔

انہوں نے اس پیغام کے ساتھ ایک جذباتی جملہ لکھا کہ ’میرے والد اور مرحوم والدہ دوبارہ سے (عالم ارواح) میں ایک ہوجائیں گے‘۔

انہوں نے اپنے والد کے لیے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے سب سے دعاؤں کی اپیل کی۔ رپورٹ کے مطابق اظہرمحمود کے والدکی تدفین کل اسلام آبادمیں ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں