منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

اظہر محمود کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم کے لیے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش ہے اور معلوم ہوا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ فارمیٹس کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسسٹنٹ کوچ کی بھی تقرری کی جائے گی۔

اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار بھی دیا گیا تھا جس میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے اور اس کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہی کیا جائے گا۔

اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، وہ پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے اس وقت بولنگ کوچ ہیں۔

وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں اور ان کے ناموں کا اعلان بھی 15 اپریل کے بعد متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں