ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عمران خان کوعلم ہی نہیں خیبرپختونخوا میں کیا ہورہا ہے، دانیال عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگی رہنما دانیال عزیزنے پی ٹی آئی کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی کہتےہیں عمران خان کوعلم ہی نہیں خیبرپختونخوا میں کیا ہورہا ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز نے الزام عائد کیا کہ دوسروں پر الزام لگانے والےعمران خان اپنی حکومت کی کرپشن چھپا رہے ہیں۔

سلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کو جھوٹے الزامات لگانے پر نوٹس بھجوا دیا ہے جس پر وہ 14دن میں جواب دیں یا پھر معافی مانگیں ۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی نے دھرنے کے دوران اداروں کا تقدس پامال کیا، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی منصوبوں کے فنڈ سے سٹا کھیلاہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کے پی کے حکومت کیخلاف ریفرنس بھی بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں