ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

صحافی عزیز میمن قتل کیس، جے آئی ٹی سربراہ تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صحافی عزیز میمن قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایاگیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر ولی اللہ کو جے آئی ٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مقتول کے اہل خانہ اور صحافی تنظیموں نے ڈاکٹر ولی اللہ کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی پر اعتراف کیا تھا جس پر انہیں سربراہی سے ہٹایا گیا۔

مزید پڑھیں: عزیز میمن قتل کیس پر سندھ حکومت پوزیشن واضح کرے: فواد چوہدری

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کردیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ کے شہر محراب پور میں قتل کیے جانے والے صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت نے  6 مارچ کو مضحکہ خیز جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس میں انٹیلی جنس بیورو کے علاوہ کسی اور حساس ادارے کے افسر کو شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صحافی کے قتل کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد ڈی آئی جی ولی اللہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے قتل کو طبعی موت قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

خیال رہے کہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایزیمائنر کراچی سے جاری کی گئی تھی، ڈاکٹر شاہد مصطفیٰ کے مطابق عزیز میمن کے جسم کے 15 سیمپل موصول ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں