جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

معروف گلوکارہ کا نومولود بچہ پیدائش کے وقت انتقال کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مشہور گلوکار پراتیک بچن المعروف ’بی پراک‘ کا نومولود بچہ پیدائش کے وقت ہی دُنیا سے رخصت ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کا مقبول ترین گانا ’تیری مٹی‘ کے گلوکار بی پراک اور ان کی اہلیہ میرا نے اپنے دوسرے بچے کا دُنیا میں استقبال کرنا تھا لیکن اُنہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے وقت ہی کھو دیا۔
گلوکار بی پراک نے انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے دل کو چھونے والا نوٹ پوسٹ کیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’بہت ہی گہرے دکھ کے ساتھ ہمیں یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے نوزائیدہ بچے کی پیدائش کے وقت موت واقع ہوگئی ہے۔‘

- Advertisement -

بی پراک نے لکھا کہ ’یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ مرحلہ ہے جس سے ہم بطورِ والدین گزر رہے ہیں‘۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ’ہم سب اس نقصان پر بےحد افسردہ ہیں اور ہم آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس وقت ہمیں ہماری جذبات کا خیال رکھیں‘۔

واضح رہے کہ بی پراک نے میرا بچن کے ساتھ 4 اپریل 2019 کو شادی کی تھی اور انہوں نے سال 2020 میں اپنے پہلے بچے کا خیرمقدم کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں