پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

بی ٹیک کی طالبہ کی خودکشی، اصل حقائق سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نظام آباد: محبت کے نام پر ہراساں کئے جانے پر بی ٹیک کی طالبہ نے خوکشی کرلی، طالبہ نے گھر میں موجود پنکھے میں لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، نظام آباد ضلع شہر میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہر کے گول ہنومان کے علاقے میں پونم تیواری جوکہ تین بچوں کی ماں ہے اپنے خاوند کی موت کے بعد دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ رہتی ہے اور ایک اسکول میں بطور ٹیچر فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

پونم تیواری کی چھوٹی بیٹی سنیہا تیواری جس کی عمر 18سال بتائی گئی ہے، بی ٹیک کے پہلے سال میں تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ ایک نوجوان اسے محبت کے نام پر اسے مسلسل بلیک میل کررہا تھا، سنیہا تیواری کی ماں پونم تیواری کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس نے لڑکے کی سرزنش کی۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع نے بتایا کہ معمول کے مطابق سنیہا کی ماں پونم اسکول گئی ہوئی تھی۔ گھر میں کوئی نہ ہونے کی وجہ سے سنہا نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ گھر والوں نے ٹو ٹاؤن پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔

لڑکی کی ماہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ اس کی بیٹی نے نوجوان کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں