راولپنڈی : نیب راولپنڈی نے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کے قریبی ساتھی محمد سہیل کو گرفتار کرلیا ، سیف الرحمان سےابتدائی تفتیش کی روشنی میں محمد سہیل کو گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری کے نام پر عوام سےفراڈ کیس میں نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کے قریبی ساتھی محمد سہیل کو گرفتار کرلیا۔
نیب نے کہا کہ محمد سہیل بی فور یو کا سوشل میڈیا ، اور ویب سائٹس چلاتا تھا ، بی فور یو اورایس آر گروپ کی ویب سائٹس محمدسہیل کے نام پررجسٹرتھیں، سیف الرحمان سےابتدائی تفتیش کی روشنی میں محمد سہیل کو گرفتار کیا گیا۔
نیب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو پرکشش منافع کا جھانسہ دیا جاتا تھا، محمد سہیل نے اربوں کے فراڈ میں سیف الرحمان کی معاونت کی۔
محمد سہیل کو پشاور سے گرفتار کر کے نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا ، جس کے بعد محمد سہیل کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے 22 ستمبر کو سپریم کورٹ نے بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی ، جس پر نیب نے انھیں عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔