تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برٹش ایئرویز کا حکومتی قرنطینہ پالیسی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

مانچسٹر : برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے مسافروں کو چودہ روز تک قرنطینہ کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی برطانیہ میں بھی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس سے بچاوٗ کےلیے برطانوی حکومت کی جانب سے مزید سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم کچھ فیصلوں کی برطانوی فضائی کمپنی نے مخالفت کردی ہے۔

برٹش ایئرویز نے حکومت کی قرنطینہ پالیسی کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کردیا ہے، سربراہ برٹش ایئرویز ویلی ویلش کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے پر سوچ بچار کر رہے ہیں۔

برٹش ایئرویز نے حکومت کے مسافروں کو چودہ روز تک قرنطینہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ پریٹی پٹیل نے گزشتہ روز ایئرلائنز کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی تھی، قرنطینہ پالیسی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں بھی برٹش ایئرویز کے سربراہ نے شرکت نہیں کی۔

برٹش ایئرویز نے حکومتی پالیسی کو ایوی ایشن کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاوٗن کے باعث دیگر کمپنیوں کی طرح برٹش ایئرویز بھی اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور مالی مشکلات کے باعث ایئرلائن بارہ ہزار ملازمین کو بھی فارغ کر چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں