ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

بابا گرونانک کے یوم پیدائش پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان بابا گرونانک کے 555ویں یوم پیدائش کے موقع پر 55 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کرے گا۔

حکومت 55 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کر رہی ہے جس میں دھاتی ساخت سکیہ نکل اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے۔

سکے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے جس کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔

- Advertisement -

ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب سکے کی مالیت جلی اعداد میں ’55‘ اور اردو رسم الخط میں ’روپیہ‘ تحریر ہے۔

پچھلے رُخ پر وسط میں شری گرونانک دیو جی کی یادگار کی تصویر دی گئی ہے۔ یادگار کے اوپر ’’555th Birthday Celebrations‘‘ اور یادگار کی عمارت کے نیچے ’’SRI GURU NANAK DEV JI‘‘ تحریر ہے۔ سکے کے نچلے کنارے کے ساتھ ’’1469-2024‘‘ درج ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے کہا کہ مملکت پاکستان مختلف مذہبی شناختوں کی وارث ہے، سکھ مت کے مقدس ترین مقامات پاکستان میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں