جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاک چین راہداری ’ہزارہ‘ سے نہ گزری تو بغاوت کریں گے: بابا حیدرزمان

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد: تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان نے کہا ہے کہ خیبرپختو نخواہ حکومت پاک چین راہداری منصوبہ کو اگرہزارہ کی سرزمین سے گزرنے نہیں دے گی تو ’ہزارے وال‘ قوم پرویزخٹک اورتحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بغاوت کریں گے۔

ایبٹ آباد میں ہزارہ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بابا حیدرزمان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی سالمیت کا منصوبہ ہے، ہزارہ کی سرزمین کسی بھی بغاوت کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت اس منصوبے کو ہزارہ کی زمین سے گزرنے سے روکنے کی قرارداد پیش کرانے اور منظورکروانے سے باز رہے۔

- Advertisement -

ہزارہ صوبہ نہ بنا تو پاک چین راہداری منصوبے میں رکاوٹ بنیں گے


بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ، خیبرپختو نخواہ حکومت کے ہزارہ مخالف منصوبے کی مخالفت کرتی ہے اور اس کے خلاف بھرپوراحتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ نے تنبیہہ کی کہ صوبائی حکومت اور ہزارہ کے نومنتخب اراکین اسمبلی اس قرارداد کا حصہ بننے سے خود کو دور رکھیں ورنہ ہزارہ کی سرزمین پر ان کا داخلہ بند کر دیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک چین راہداری منصوبہ پاکستان کی سالمیت کا منصوبہ ہے اوراس منصوبے کی مخالفت پاکستان سے غداری کے مترادف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں