اتوار, اکتوبر 13, 2024
اشتہار

بابا صدیق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سابق رہنما بابا صدیق کو ممبئی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

بھارت کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیق کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں تین نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بیٹے کے آفس سے باہر نکلے تھے۔

حملہ آوروں نے بابا صدیق پر چھ گولیاں چلائیں جن میں سے تین گولیاں لگیں۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس چیف نے انہیں بتایا کہ بابا صدیق کے قتل کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں سے ایک کا تعلق یوپی اور دوسرے کا ہریانہ سے ہے۔

وازیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے مطابق تیسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

بابا صدیقی کی موت کی خبر کے بعد بالی ووڈ لیڈر سلمان خان بھی لیلاوتی اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ سلمان خان اور بابا صدیقی دوست ہیں۔

ممبئی کانگریس نے بابا صدیق کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس نے ایکس پر لکھا ہے کہ ممبئی کانگریس بابا صدیق جی کے انتقال سے گہرا غمزدہ ہے۔ عوام کے لیے ان کی انتھک خدمات اور کمیونٹی کے لیے ان کی لگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔‘‘

رواں سال فروری میں انہوں نے کانگریس کے ساتھ اپنی پانچ دہائیوں کی رفاقت کو ختم کرتے ہوئے اجیت پوار کی قیادت والی پارٹی این سی پی میں شامل ہوگئے تھے۔

مقتول باباصدیقی صرف سیاسی حوالے سے مشہور نہیں تھے بلکہ ممبئی میں بالی ووڈ اسٹارز کے لیے سالانہ افطار پارٹی دیتے تھے اور انہوں نے شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے سپر اسٹارز کے درمیان 2013 میں افطار پارٹی میں صلح کرادی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں