بھارت میں ہرسال ماہ رمضان المبارک میں بابا صدیق کی جانب سے بالی ووڈ اسٹار کو افطار پارٹی میں مدعو کیا جاتا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرسال کی طرح امسال بھی بابا صدیق کی جانب سے شوبز شخصیات کے لیے افطاری پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سلمان خان، سنیل شیٹھی، پریتی زنٹا، ارمیلا، پوجا ہیگڑے، بھارتی سنگھ، شہناز گل، رتیش دیش مکھ، جینیلیا ڈی سوزا، نرگس فخری، سہیل خان، عمران ہاشمی، کپل شرام ودیگر فنکاروں نے شرکت کی۔
اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 2 سال کے وقفے کے بعد بابا صدیق کی جانب سے 17 اپریل 2022 کو بھی ممبئی میں بالی وڈ اسٹارز اور دیگر مشہور شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی منعقد کی گئی تھی جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان ، سہیل خان، شلپا شیٹی، سنجے دت ، شہناز گل، ثناء خان اور ان کے شوہرسمیت دیگر نے شرکت کی تھی اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز کافی وائرل ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ بابا ضیا الدین صدیق ایک بھارتی سیاست دان ہیں جو ریاست مہاراشٹرا کے واندرے مغربی ودھان سبھا کے حلقہ سے رکن قانون ساز اسمبلی رہ چکے ہیں۔