سال 5079 تک مختلف واقعات کی پیشگوئی کرنے والی آنجہانی بابا وانگا کی رواں سال سے متعلق ایک اور پیشگوئی سامنے آگئی۔
بابا وانگا کا تعلق بلغاریہ سے تھا اور ان کے انتقال کو 27 سال گزر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ہی سال 5079 تک مختلف واقعات کی پیشگوئیاں کی تھیں جن میں زیادہ تر درست ثابت ہوئیں۔
بابا وانگا کے پیروکار ان کی ایک اور پیشگوئی سامنے لائے ہیں جس کے مطابق رواں سال سورج سے پیدا ہونے والا ایک طوفان زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس پیشگوئی کے بعد سائنسدانوں نے سر پکڑ لیے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر 11 سال بعد سورج متحریک ہوتا ہے اور شمسی سرگرمی اسی کا نتیجہ ہے، شمسی طوفان کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ یہ 2024 یا پھر 2026 میں نظر آئے گا لیکن اب یہ رواں سال تباہی مچا سکتا ہے۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ طوفان 20 اپریل یعنی کل اپنا اثر دکھا سکتا ہے جس سے زمین پر مسائل پیدا ہوں گے۔ طوفان سے بڑی تعداد میں برقی مقناطیسی روانائی جاری کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں پاور گرڈ اور جی پی ایس سگنل سمیت ہر قسم کا نظام درہم برہم ہوگا۔
خیال رہے کہ بابا وانگا نے اپنی زندگی میں نائن الیون، جوہری ہتھیار اور روس یوکرین جنگ جیسے واقعات کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی۔