قومی ٹیم کے مایہ ناز پلیئر بابراعظم نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ مجھے کنگ شنگ بولنا ذرا کم کریں۔
جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جب بھی بیٹنگ پر جاتا ہوں مثبت پلاننگ کےساتھ جاتا ہوں لیکن بدقسمتی سےفنش نہیں کر پارہا۔
بابراعظم نے کہا کہ مجھے کنگ شنگ بولنا ذرا کم کریں جو ٹیم نے ڈیمانڈ کی تھی اس ہی پلان پر گیا میں کوشش کرتا ہوں جو میری بیسٹ پرفارمنس ہو وہ دوں جب آپ اننگز بلڈ کرتے ہیں تو کنڈیشنز کا آئیڈیا ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلےجو اچھی اننگ کھیلی ہیں انہیں سوچتا ہوں خود اس زون سے نکلوں گا جتنا بھی اچھا پرفارم کیا وہ ماضی تھا میرے لئے آنے والا ہر میچ چیلنجنگ اور نیا ہے مجھے ماضی بھولنا اور آگے دیکھنا ہے، مجھےحال پرفوکس کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں آنےوالے دن کی مثبت پلاننگ کروں، سامنےوالی ٹیم بھی پلان کر کےآتی ہے جب بھی کوئی میچ جیتتے ہیں تو اعتماد آتا ہے یہی چیزیں ہیلپ کرتی ہیں ہم اپنی اچھی بری چیزوں کو ڈسکس کرتے ہیں۔