اسلام آباد: معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف ان کی گرفتاری کا ایک گھناؤنا ایکشن پلان بنایا گیا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کا خدشہ ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔
عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی معتبر اطلاع ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد، انہیں غیرقانونی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ یہ ملک میں انارکی پھیلانے، نظام عدل کو بے توقیر کرنے اور وفاق پر حملے کی سب سے بڑی سازش ہے۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) May 3, 2023
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں انارکی، نظام عدل کو بے توقیر کرنے، اور وفاق پر حملے کی سب سے بڑی سازش ہے۔