اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے استعفےکامطالبہ بھی کردیا اور کہا کہ عوام ، وکلا، سیاسی نمائندے سب نوازشریف کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے لئے نواز، شہبازشریف دونوں استعفیٰ دیں، عوام ، وکلا، سیاسی نمائندے سب نوازشریف کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، مطالبے میں اب دو اضافے ہوگئے ہیں۔
بابراعوان نے کہا کہ قطر کی حکومت نے خود لکھا ہے کوئی منی ٹر یل نہیں آئی ، حکومت سپریم کورٹ اطراف تلور چھوڑ دیتے تو قطری آجاتا، پاکستان کے خزانے کے کیس کھلیں گے تو سب حیران ہوجائیں گے، کل جےآئی ٹی کے ممبران کو پولیس کےعلاوہ بھی سیکیورٹی مانگنا پڑی، نوازشر یف اقتدار میں ہونگے تو لازمی خرید و فروخت کرینگے۔
انھوں نے کہا کہ ایان علی کو پکڑنے والی ایف آئی اے نے ظفرحجازی کو کیوں نہیں پکڑا، ظفرحجازی نے کل کہا پہلے تو کم ٹیمپرنگ کی اب دیکھنا میں کیا کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے وکلا اسحاق ڈار اور وزارت داخلہ کو مفت مشورہ دیتے ہیں، ظفرحجازی سے اور کام نہیں لینا تو انہیں معطل کردیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارصاحب ظفرحجازی دھمکیاں دیتے پھر رہےہیں، 17بینکوں سے متعلق انکشاف جلد لاہور میں کریں گے، شہبازشریف کیخلاف ریفرنس دیتے وقت انکشافات کریں گے، گلوبٹوں،جندال اور مودی کے یاروں کو ایک دھکا اور دو۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو یوم آزادی منانےسےروکنےکیلئے دفعہ144نافذ کی گئی، اسلام آباد میں دفعہ144کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائرکریں گے، حکومت کو معلوم ہے جو بھی جلسہ،ریلی ہوگی اس میں گونوازگو کا نعرہ لگے گا۔