تازہ ترین

عمران خان نے بابر اعوان کو اہم ٹاسک دے دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ساب مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات کی جس میں قانونی، آئینی اور سیاسی معاملات پر مشاورت ہوئی جب کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

عمران خان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کے اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے ریگولیٹر کا ایک پارٹی کے ہاتھوں میں کھیلنا ناقابلِ  قبول ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک مخصوص پارٹی کا ونگ بننے سے باز رہے، ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔

ملاقات میں بابراعوان کو صورتِ حال پر آئینی اور قانونی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے متعلق قانونی معاملات کا ٹاسک بابر اعوان کو دے دیا۔

Comments

- Advertisement -