اشتہار

واضح کرتا ہوں 2 بڑی پارٹیوں سے اتحاد نہیں ہوگا: بابر اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بارے میں جو کہا گیا وہ پیش کیا، سابق اسپیکر نے جو گالی دی وہ بیان نہیں کی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نازیبا بیان بازی سے متعلق سماعت ہوئی۔

عمران خان کی جگہ بابر اعوان سماعت میں پیش ہوئے۔

- Advertisement -

سماعت کے بعد بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کوئی پروپیگنڈا ووٹر کو تبدیلی کے راستے سے نہیں ہٹا سکتا۔ حکومت بنا کر اور چلا کر دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو بڑی پارٹیوں سے اتحاد نہیں ہوگا۔ منشور سے ہٹ کر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ عمران خان سے متعلق جو کہا گیا وہ سب کمیشن کے سامنے پیش کیا۔

بابراعوان نے کہا کہ سب قانون کے دائرہ میں رہ کر انتخابی مہم چلائیں۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے آئین توڑا۔ سابق اسپیکر نے جو گالی دی وہ بیان نہیں کی جاسکتی۔ سب کا ایجنڈا ہے الیکشن سبوتاژ کیا جائے، میثاق جمہوریت اور مذاق جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا میثاق عوام کے ساتھ ہے۔ ہمیں جس ادارے نے بلایا ہم نے خوش آمدید کہا۔ لاہورمیں تاریخ دہرائی گئی، بھائی سے بھائی وفا نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جیسی سہولتیں سب قیدیوں کو ملنی چاہئیں، نگراں حکومت نگرانی کرے، حکمرانی نہ کرے۔ انصاف اور قانون کا تقاضا ہے جیل میں یکساں سلوک کیا جائے۔ جن کی 10 سال پنجاب میں حکومت تھی انہوں نے کیا جیل کا دورہ کیا؟ بے گناہ قیدی بھی ہیں، یہ نظام شہباز شریف نے بھتیجی کے لیے بنایا تھا۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ واضح کرتا ہوں 2 بڑی پارٹیوں سے اتحاد نہیں ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں