منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

اس وقت ملک میں غیر اعلانیہ سویلین مارشل لا اور ایمرجنسی ہے، بابر اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں غیر اعلانیہ سویلین مارشل لا اور ایمرجنسی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جس طریقے سے گرفتار کیا گیا وہ اغوا کاری ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے اندر کوئی آئین موجود نہیں ہے۔ ملک میں سویلین مارشل لا اور ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔

بابراعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دنیا کا پہلا سیاستدان ہے جس کو کہا گیا کہ آپ نے ٹرسٹ کے ذریعے یونیورسٹی بنائی۔ یہ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیس میں ہم حکومت کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ آج صبح بابر اعوان کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی اور انہیں پولیس لائن میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter