تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

’الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان نے کہا ہے ک الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ الیکشن کرائے جائیں اور الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کی سب سے بڑی پارٹی کے خلاف مقدمات بنائے گئے، آج ہم نے اسلام آباد پولیس کے خلاف پہلا قدم بڑھا دیا ہے، انصاف نہ ہوا تو ہم ان سب کو عدالتوں میں لائیں گے جو حکومت سے تنخواہ لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جو وعدہ کر کے مکر جائے تو اسے ہم کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا۔

Comments

- Advertisement -