جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

وزیرِ اعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، عدالتی اصلاحات پر مشاورت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے سینئر قانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی، وزیرِ اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں آئینی اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے قانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے سینئر قانون دان کے ساتھ ملک کی سیاسی صورتِ حال اور جوڈیشل ریفارمز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

[bs-quote quote=”احتساب کے معاملے پر عوام حکومت اور وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بابر اعوان” author_job=”سینئر قانون دان”][/bs-quote]

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، نہ انتقامی کاروائیاں کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کو سیاسی نشانہ نہیں بنائیں گے مگر احتساب پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے بلا تفریق احتساب ضروری ہے، احتساب کے معاملے پر عوام حکومت اور وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  آج کے فیصلے سے سچ سامنے آگیا، احتساب کا عمل اب رکنے نہیں دیں گے: وزیر اعظم


واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نے ایک ہفتے قبل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے پر کہا تھا کہ انھوں نے احتساب کے لیے 22 سال تک جدوجہد کی، اب احتساب کا عمل رکنے نہیں دیا جائے گا اور احتساب کا نظام مضبوط، مؤثر اور شفاف بنایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں