راولپنڈی : ماہر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کوئی کیس ہی نہیں ہے، فرضی مقدمے تحریک انصاف اور سربراہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے روکنے کے حربے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہر قانون بابر اعوان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عالمی میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی نہ دینے پر احتجاج کیا،ب اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضح طور پر کہا میڈیا کو اجازت ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پچھلا سارا ٹرائل کالعدم قرار دیا ہے، عدالت نے نئے ٹرائل کیلئے قانون واضح کرنا پڑے گا۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس کوئی کیس ہی نہیں، یہ سب سربراہ پی ٹی آئی کوالیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے کیا جارہا ہے۔
انتخابات کے حوالے سے ماہر قانون نے کہا کہ قوم پوری طرح سے الیکشن کیلئے تیار ہے ، آگے دیکھنےکیلئےفوری طورپرصاف شفاف انتخابات ہوں، پی ٹی آئی کی پوری تیاری ہے الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار کھڑی کرے گی۔
انھوں نے روز دیا کہ سربراہ پی ٹی آئی پر فرضی مقدمات بند ہونے چاہئیے، انٹرنیشنل میڈیا اور آبزرورز کو ٹرائل دیکھنے کا موقع ہونا چاہئیے۔
لیگی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ان پر قدرت نہیں، این آر او مہربان ہے۔