اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

کینگرو کورٹ کا فیصلہ آج معطل ہو گیا، بابر اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کر دی بابر اعوان کہتے ہیں کہ کینگرو کورٹ کا فیصلہ آج معطل ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ کیس میں دی جانے والی سزا معطل کر دی ہے اور فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے پر پی ٹی آئی رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ کینگرو کورٹ کا فیصلہ آج معطل ہو گیا۔

بابر اعوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہو چکی ہے، وہ پارٹی چیئرمین تھے اور رہیں گے۔ ان کی رہائی کے بعد تحریک انصاف اور قوم الیکشن کی جانب بڑھے گی۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی ختم ہوئی یا نہیں، قانونی ماہرین کی رائے منقسم

انہوں نے کہا کہ اس وقت نگراں حکومت کوئی ایسا کھیل نہ کھیلے جس سے اعتبار اٹھ جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں