ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

احتساب عدالت کے لیے قانون میں لکھا ہے 1 ماہ میں فیصلہ ہونا چاہیئے: بابر اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے لیے قانون میں لکھا ہے کہ 1 ماہ میں فیصلہ ہونا چاہیئے۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو 6 ماہ کا وقت فیصلے کے لیے دیا، امید ہے ایک ماہ میں فیصلہ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز کا فیصلہ جلد آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے لیے قانون میں لکھا ہے کہ 1 ماہ میں فیصلہ ہونا چاہیئے۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو 6 ماہ کا وقت فیصلے کے لیے دیا ہے۔ آج کی کارروائی کے بعد امید ہے ایک ماہ میں فیصلہ ہوجائے گا۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے چند رہنما مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ حکومت اس وقت ایک شخص اور ایک خاندان کی کرپشن بچانےمیں لگی ہوئی ہے۔ آج پاکستان ایسی جگہ پہنچ گیا جہاں ملک دشمنوں سے مقابلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں