ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نیب الزامات: وزیر اعظم نے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بابراعوان نے مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے وزیر اعظم نے منظور بھی کرلیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی مجھ سے شروع ہونی چاہئے، کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے پارلیمانی مشیر بابر اعوان ایڈووکیٹ قومی احتساب بیورو کے ریفرنس میں عائد الزامات پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، ان کا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان نےمنظور کرلیا۔

وزیر اعظم کو بھیجے گئے استعفی میں ان کا مؤقف ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے میں وزارت پارلیمانی امور کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کر سکوں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نیب ریفرنس میں تاخیر کا الزام ہے پھر بھی میں ایک قانون دان کی حیثیت سے عہدے سے چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھتا، اپنے آپ سے قانون کی بالادستی شروع کررہا ہوں کیونکہ ہمارے جلیل القدر صحابہ کرام کا بھی طریقہ یہی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ سے بارہا دفاع کا حق مانگا، میرے خلاف پہلے دن سے آخری دن تک یکطرفہ کاروائی ہوئی۔

کمیشن، انکوائری، انوسٹی گیشن میں نہیں بلایا گیا۔ سارے قانونی آپشن استعمال کروں گا،میرے خلاف تمام کارروائی دو کالی بھیڑوں نے سیاسی مخالفین سے مل کر کی ہے۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیب ریفرنس پر بابراعوان سے استعفیٰ دینے کا کہا تھا، بابراعوان پرنندی پور پروجیکٹ میں تاخیری حربوں کا نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں