اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت نہیں کرنی تو پھر سول نافرمانی کی تحریک کیلئے تیار ہوجاؤ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر بیٹھے منیجرز کو اپنے آج اور کل کی فکر ہے، کہا جاتا ہے کوئی گارنٹی دے بانی پی ٹی آئی کی۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی گارنٹی کاسوال ہےکسی فردکی گارنٹی کانہیں، اب بانی پی ٹی آئی نے گفتگو کے لیے کمیٹی بنادی ہے، اب انہوں نےپی ٹی آئی کی کمیٹی کامذاق اڑانا شروع کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بائیکاٹ مہم تولوگوں نےخود چلائی ہوئی ہے، اگر سمجھتے ہو ہم نے بات نہیں کرنی تو پھرسول نافرمانی تحریک کیلئے تیار ہو جاؤ۔
مزید پڑھیں : مذاکرات نہ کیے تو سول نافرمانی تحریک شروع کردیں گے
تحریک انصاف کے رہنما نے آئی جی کے پی کو مخاطب کر کے کہا عمرایوب پرحملے کا مقدمہ درج کیا جائے، تم کیسے ملزموں کی صف میں کھڑے ہوگئے؟
یاد رہے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی خبردار کیا تھا کہ حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو سول نافرمانی تحریک شروع کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کا آغاز بیرون ملک پاکستانی کریں گے، کارکن چارج ہیں، بانی کا حکم آیا تو پھر اسلام آباد آجائیں گے۔
بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا تھا کہ مطالبہ نہ مانے تو پاکستانیوں کو کال دے چکے ، بیرون ملک سے ڈالر بھیجنا بند کردیں گے۔