تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

عمران خان شہباز گل کی عیادت کیلیے جائیں گے، بابر اعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان شہباز گل کی عیادت کے لیے خود اسپتال جائیں گے اور ان کی رہائی کے لیے کل ریلی کی قیادت کریں گے۔

بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے لیے پوری پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، فاشست کی تاریخ کا بے رحمانہ اقدام شہباز گل کو گرفتار کرنا ہے، وہ امریکا میں اپنی سیٹلڈ لائف چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں۔

انہوں نے کہا: ’میڈیکل رپورٹ کو راتوں رات بدلنے کے لیے پمز کا میڈیکل بورڈ تبدیل کیا گیا، نئی میڈیکل رپورٹ بنائی گئی جو ان جرائم کو چھپانے میں مددگار ثابت ہو، عمران خان نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے خلاف ہر قسم کے حربے استعمال کیے گئے مگر وہ ڈٹے ہوئے ہیں، اس جمہوری حکومت میں ایک ہٹلر بیٹھا ہوا ہے جو وزیراعظم ہاؤس میں ہے، وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے منی ہٹلر کے ظلم کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز گل کو جس طریقے سے پیش کیا گیا اس طرح تو دہشت گرد کو بھی نہیں پیش کیا جاتا، پی ٹی آئی اس جرم کے خلاف آئینی، قانونی اور پارلیمانی سطح پر آواز اٹھائے گی۔

Comments

- Advertisement -