تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ابھی نہ تو فائل ہوا اور نہ واپس لیا ‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ابھی نہ تو فائل ہوا ہے اور نہ واپس لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لینے سے متعلق خبروں کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرکے تردید کردی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ابھی نہ تو فائل ہوا ہے اور نہ ہی واپس لیا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا ریفرنس پر تیاری جاری ہے جس کیلیے دستاویز ی مواد اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ فیک نیوز لیکس پر کان نہ دھریں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس بھیجا تھا جو آج ہی واپس لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو بھی ساتھ لگا کر دوبارہ ریفرنس بھیجیں گے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی وجہ بتادی

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جس طرح فیصلہ تبدیل کیا یہ بہت بڑا جرم ہے، الیکشن کمیشن نے میڈیا کو اور فیصلہ دیا بعد میں اور فیصلہ جاری کیا، اس فیصلے کو ساتھ لگا کر دوبارہ ریفرنس فائل کریں گے

 

 

Comments

- Advertisement -