اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آج راولپنڈی کی غیورعوام نے بھی کہہ دیا، نااہل تیرے جان نثار،کھا پی کے سب فرار۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے نواز شریف کی ریلی پر تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج راولپنڈی کی غیورعوام نے بھی کہہ دیا، نااہل تیرے جان نثار،کھا پی کے سب فرار۔
تو آج روالپنڈی کی غیور عوام نے بھی کہہ دیا۔۔۔
نااہل تیرے جان نثار!
کھا پی کے سب فرار!— Babar Awan (@BabarAwanPK) August 10, 2017
بابر اعوان نے کہا کہ کہا تھا ،یہ لوہے کے چنے نہیں، چکر چھولے ہیں۔
کہا تھا نا!
یہ لوہے کے چنے نہیں، چکر چھولے ہیں!— Babar Awan (@BabarAwanPK) August 10, 2017
پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ شیر آیا، منمنایا، پوٹھوہاریوں نے بھگایا! کہیں نظر نہ آیا! ڈھونڈ سکتے ہو تو ڈھونڈ لو۔۔
شیر آیا۔۔ منمنایا۔۔ پوٹھوہاریوں نے بھگایا!
کہیں نظر نہ آیا!!
ڈھونڈ سکتے ہو تو ڈھونڈ لو۔۔!— Babar Awan (@BabarAwanPK) August 10, 2017
مزید پڑھیں : اب کس منہ سے کنٹینر پر جاؤ گے، شرم تم کو مگر نہیں آتی، بابر اعوان
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کے کنٹینر پرطنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تو کہتے تھے عمران خان کی طرح کنٹینر پرنہیں چڑھتے، اب کس منہ سے کنٹینر پر جاؤ گے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حقائق کا سب کومعلوم ہے، سرکس کا شیر بھاگ گیا ہے، نوازشریف جتنا چاہیں خرچہ کرلیں، ان سے حساب لیا جائیگا، قوم کو گاڈ فادر کے اصل اکاؤنٹ کا پتہ لگ گیا ہے۔