منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بابراعظم کی سالگرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی : ساتھی کرکٹرز کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 26 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ان کا جنم دن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، مداحوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ابوظہبی میں قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے ساتھ سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے کیک کاٹا۔

اس ضمن میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بابر اعظم اور ہیپی برتھ ڈے بابر ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے، جس میں ان کے مداح اس خوشی کے موقع پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

بابر اعظم کی سالگرہ پر سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی انہیں منفرد انداز سے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے بابر اعظم کو بوبی مخاطب کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم15 اکتوبر1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 31مئی 2015 کو زمبابوے کے خلاف میچ سے کیا جبکہ انہیں ٹیسٹ کیپ 13 اکتوبر 2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے ملی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں