جمعرات, جون 20, 2024
اشتہار

’بابر اعظم نے شب خون مار کر ٹیم کی کپتانی حاصل کی تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء میں قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوا، جس کے بعد پاکستان میں کرکٹ شائقین کو شدید مایوسی افسوس کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے کھیلوں کی مختلف شخصیات اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے پاکستان ٹیم اور اس کی مایوس کن کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں تجزیہ نگار اور صحافی شعیب جٹ نے کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانے کی پیشکش نہیں ہوئی تھی انہوں نے شب خون مارا اور وہاب ریاض سے ڈیل کرکے قومی ٹیم کی کپتانی لی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ کا ذمہ دار بھی بابر اعظم ہے، بابر نے کہا کہ مجھے کپتان بنائیں اور شاھین شاہ آفریدی کو گھر بھیجیں، شعیب جٹ بتایا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ عثمان خان کو کھلانا تھا اور اس کی پرفارمنس بھی کوئی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض نے ٹیم میں شامل کرنے کی جو گارنٹی عماد وسیم اور محمد عامر اور مزید لڑکوں کو دی تھی یہ ڈیل اسی کا نتیجہ تھا کہ بابر نے کہا کہ ٹھیک ہے جس کو چاہے رکھوالیں لیکن کپتان مجھے ہی بنائیں۔

پی سی بی فوری طور پر بابر کو کپتانی سے ہٹائے

شعیب جٹ نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ فوری طور پر بابر کو کپتانی سے ہٹائے بلکہ شاھین اور رضوان کے بجائے کسی اور نوجوان کو یہ ذمہ داری دی جائے جیسے کہ انڈیا نے دیگر سینئرز کے ہوتے ہوئے دھونی کو کپتان بنایا تھا۔

پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے راؤنڈ میں ختم

قبل ازیں سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار باسط علی نے بتایا کہ جب مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو اس نے مجھے کال کی کہ یونس خان کو کپتان بنانے کی آفر کی جارہی ہے جس کے بعد میں نے یونس کو کپتان بننے سے منع کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں