ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

’ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نسیم شاہ قومی ٹیم کا اہم فاسٹ بولر ہے ورلڈ کپ میں اس کی کمی محسوس ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کاندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بھی ذکر کیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ نسیم شاہ ہماری ٹیم کے بہترین بولر ہیں ان کی شاہین آفریدی کے ساتھ جوڑی ہمیں بہت سپورٹ دیتی تھی۔ بدقسمتی سے نسیم شاہ انجری کے باعث ورلڈ کپ میں ساتھ نہیں ہونگے اور ہمیں میگا ایونٹ میں ان کی کمی بہت محسوس ہوگی۔

قومی کپتان نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ نے مشترکہ فیصلے کے بعد ہی نسیم شاہ کی جگہ سینیئر بولر حسن علی کا انتخاب کیا۔ ورلڈ کپ میں کس بولر کے ساتھ آغاز کریں گے اس بارے میں کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ورلڈ کپ کی نمبر ون ٹیم بنیں گے اور ٹرافی لائیں گے، کپتان بابر اعظم کا عزم

بابر اعظم نے تسلیم کیا کہ حالیہ کچھ عرصے میں اسپنرز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کارکردگی کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اچھے اسپنر نہیں ہیں۔ یہی اسپنرز انشا اللہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ موجودہ اسکواڈ کا ہر کھلاڑی میری نظر میں بہترین ہے کیونکہ پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنا آسان نہیں مشکل ہی ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں