منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بابر اعظم کا امام الحق کو ولیمے پر مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے امام الحق کو ولیمے پر اہم مشورہ دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق اپنی دوست ڈاکٹر انمول محمود کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو سابق کپتان بابر اعظم نے انہیں اہم مشورہ دے دیا۔

گزشتہ روز لاہور میں امام الحق اور انمول کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق کپتان سمیت قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

بابر نے امام کے ساتھ ولیمے کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کی۔

بابر اعظم نے لکھا کہ ’زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، اس نئے سفر میں میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو دنیا کی تمام خوشیاں ملیں۔‘

اُنہوں نے امام الحق کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “براہ کرم! اب اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے کی کوشش کریں، ہمیں بھول نہ جانا”۔

واضح رہے کہ انمول اور امام کے ولیمے کی تقریب میں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، مصباح الحق، چیف سلیکٹر وہاب ریاض، انضمام الحق، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی، ٹیسٹ کپتان شان مسعود، حسن علی، عثمان قادر، عابد علی، کامران اکمل، سابق ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان اور قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز مہندی سے ہوا تھا جس کے بعد قوالی نائٹ، بارات اور پھر ولیمے کی تقریب ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں