19.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

بابر کے پاس ایک اور ریکارڈ بنانے کا موقع

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بھارت میچ میں بابراعظم کے پاس ایک اور بڑا ریکارڈ بنانے کا موقع آگیا۔

قومی ٹیم کےکپتان لیجنڈ اوپنر سعید انور کی بیس سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر سکتے ہیں۔ بابراعظم اب تک ایک سو سات اننگز میں انیس سنچریاں بناچکے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سب سے بڑا مقابلہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کل ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

- Advertisement -

پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں اپنے ابتدائی 2 میچز جیت چکی ہیں، دونوں ٹیمیں میچز جیت کر اپنی فارم ثابت کر چکی ہیں اور ان فتوحات کی وجہ سے بھی اس میچ میں کانٹے دار اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ اعصاب شکن ہوتا ہے، فینز بیتابی سے میچ کے منتظر ہوتے ہیں اور وہ اپنی اپنی ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کیلئے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کے ریکارڈ پر سعید انور کا نام درج ہے جنہوں نے247 اننگز میں 20 سنچریاں اسکور کیں۔

بابراعظم اب تک107 اننگز میں 19سنچریاں بنا چکے ہیں وہ ایک اور ہنڈریڈ بناکرسعیدانور کا ریکارڈ برابر کر سکتے ہیں۔ بابراعظم میگا ایونٹ کے دومیچوں میں نہیں چلے مگر بھارت کیخلاف بڑے میچ میں بڑی اننگز پر نظریں ہیں۔
سعیدانور نے بھی اپنی بیسویں سنچری بھارت کیخلاف ہی بنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں