بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نیٹ سیشن میں بابر اور شاہین آمنے سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کے شروع ہونے میں بس چند دن باقی ہے ایسے میں قومی کرکٹرز نے بھی پریکٹس سیشن کی شروعات کردی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی بیٹنگ پریکٹس کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

نیٹ سیشن میں کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آمنے سامنے آگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی برق رفتار گیندوں کا بابر اعظم پر اعتماد انداز میں سامنا کررہے ہیں اور دفاعی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے کپتان کو بیٹ بھی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین بھی قومی ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر کے نیٹ سیشن میں پریکٹس پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں